نئی دہلی،29مارچ(ایجنسی) حکومت نے منگل کو آن لائن خوردہ مارکیٹ پلیٹ فارم کے علاقے میں 100 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دے دی ہے. سرمایہ کاری پالیسی اور منصوبہ بندی (ڈی آئی پی پی) نے آج جاری رہنما اصولوں میں بتایا ہے کہ تھوک ای کامرس اور مارکیٹ پلیس ماڈل والے خوردہ ای کامرس کاروبار میں
آٹومیٹک روٹ کے ذریعہ 100 فیصد سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔
مارکیٹ پلیس ماڈل پر مبنی ای کامرس کا مطلب ایسے کاروبار سے ہے جہاں ای کامرس کمپنی اپنی انونٹری نہیں رکھتی اور صرف خریدوفروخت کرنے والے کو باہم رابطہ کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کراتی ہے۔